جنوبی سوڈان میں چینی سفارت خانہ نے کہا کہ اس نے جنوبی سوڈان میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے انسانی بنیادوں پرہنگامی امداد کے سلسلے میں 5 لاکھ امریکی ڈالرز نقد اور 4 ہزارٹن خوراک کی مددفراہم کی ہے۔جنوبی سوڈان میں چین کے سفیر ہوا ننگ نے پنیگور اور جونگلی کے اپنے ورکنگ دورے کے دوران کہا کہ یہ عطیہ سیلاب سے نمٹنے بارے جنوبی سوڈان کی حکومت کے لیے چین کے تعاون کے سلسلے کا حصہ ہے۔سفارتخانہ نے جوبا میں جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ چین کی حکومت نے سیلاب میں مدد کے سلسلے میں جنوبی سوڈان کی حکومت کو 5 لاکھ امریکی ڈالرز نقدعطیہ فراہم کیا ہے ، اس کے علاوہ چین سے 4ہزارٹن ہنگامی خوراک کی امداد جلد پہنچ جائے گی۔سیلاب سے تقریبا 7 لاکھ 60 ہزار جنوبی سوڈانی متاثر ہوئے ہیں جس نے ملک میں تباہی مچا دی ہے۔چینی سفارتخانہ نے کہا ہے کہ وہ جنوبی سوڈان کے مشرقی حصے جونگلی میں پانڈا پیک منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے چین کی فانڈیشن برائے غربت سے نجات کے ساتھ تعاون کر رہا ہے، مزید کہا گیا ہے کہ وہ 1 ہزار 8 سے زیادہ اسکول بیگ فراہم کرے گا جس میں اسکول کے طلبا کے لئے اسٹیشنری بھی شامل ہے۔

