English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترک کونسل کا سربراہ اجلاس شروع،سبز ٹیکنالوجیز،اسمارٹ شہروں پر توجہ مرکوز

ترک زبان بولنے والے ممالک کی تعاون کونسل (ترک کونسل) کے رکن ممالک کے سربراہان کا استنبول میں اجلاس ہوا ،جمعہ کوہونے والے اجلاس میں سبز ٹیکنالوجیز اور اسمارٹ شہروں کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترک ایوان صدر نے ایک بیان میں بتایا کہ “ڈیجیٹل دور میں گرین ٹیکنالوجیز اور اسمارٹ سٹیز” ترک کونسل کے 8ویں سربراہ اجلاس کا موضوع تھا۔استنبول کے قریب بحیرہ مرمرہ کے ایک جزیرے پرترک صدر رجب طیب ایردوان کی میزبانی میں ہونے والے اجلاس میں آذربائیجان کے صدر الہام علییف، قازقستان کے صدر قاسم جومارٹ توکایوف، کرغزستان کے صدر صدیر زاپروف اور ازبک صدر شوکت مرزیوئیف نے شرکت کی۔

ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان اور ترکمانستان کے صدر قربان قلی بردی محمدوف نے بھی اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے سربراہی اجلاس میں شرکت کی، جنہیں مبصر ممالک کا درجہ حاصل ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے توقع ہے کہ رکن ممالک کے رہنما ہرشعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال اور آئندہ دو دہائیوں کے لیے “وژن دستاویز” کی منظوری دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے