English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دبئی میں ملاقاتیں، اکٹھے ہوکر نئی حکمت عملی پر اتفاق

دبئی: سابق گورنر سندھ عشرت العباد اور فاروق ستار نے ملاقات میں شہری علاقوں کے مسائل کے حل کیلئے یکجا ہوکر حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق دبئی میں سابق گورنر سندھ عشرت العباداور فاروق ستار کی ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں شہری علاقوں کے مسائل کے حل کیلئے یکجا ہوکر حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا گیا، دبئی میں دونوں رہنماوں کی ملاقات کئی گھنٹے تک جاری رہی۔

سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے کہا کہ کراچی وہ قومی کرداراداکرنے سے قاصرہے ملک کوجسکی ضرورت ہے، ماضی کی تلخ یادوں کو بھول کرقومی اجتماعی مفادمیں آگے بڑھاجائے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ قوم کو مایوسی سے نکالا جائے گا اور مستقبل کے سفر کی سمت کا تعین کیا جائے، چیلنجزسے نمٹنے کیلئے قومی میثاق برائے استحکام اور تعمیر و ترقی طے کیا جائے۔

ملاقات میں دونوں رہنماں میں اتفاق ہوا کہ مشترکہ جدوجہد سے قومی مسائل حل کیے جاسکتے ہیں اور کہا تجربے، سیاسی بصیرت کیساتھ دیگرسیاسی اقابرین سے بھی رابطہ کیاجائے۔

دونوں رہنماں نے گفتگو میں کہا کراچی کے عوام میں احساس محرومی تیزی سے بڑھ رہاہے، احساس محرومی کے خاتمے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل ناگزیر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے