English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت کا افغانستان پر 8 ممالک کا اجلاس بری طرح ناکام

القمر

نئی دہلی(آن لائن ) بھارت کو افغانستان کی موجودہ صورت حال پر ہونے والے اپنے ہی علاقائی اجلاس میں اس وقت منہ کی کھانی پڑی جب افغانستان کو دہشت گردی سے جوڑنے کی بات کو دیگر رکن ممالک نے مسترد کردیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق بھارت نے افغانستان کی صورت حال پر پڑوسی ممالک کے مشیر قومی سلامتی کا اجلاس منعقد ہوا تھا۔ جس کی سربراہی بھارت کے مشیر قومی سلامتی نے کی تھی۔ اجلاس کے انعقاد سے قبل ہی پاکستان اور چین نے بھارت کے اجلاس میں شرکت کی دعوت کو مسترد کردیا تھا تاہم روس سمیت ایران، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے مشیران قومی سلامتی نے شرکت کی۔بھارت اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہا۔ روس نے بھی بھارتی مؤقف کو نہ صرف مسترد کردیا بلکہ اس سے اختلاف کرتے ہوئے اعلامیہ سے الگ بیان بھی جاری کیا۔ ایک اجلاس کے2 بیانات اختلافی مواد کے ساتھ منظر عام پر آنے پر بھارت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس کے دوران افغانستان میں دہشت گردی، بنیاد پرستی اور منشیات کی اسمگلنگ سے پیدا ہونے والے خطرات پر خصوصی طور پر توجہ مرکوز رکھی گئی تاہم روس کی جانب سے جاری بیان میں ان چیزوں کا زکر تک نہیں کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے