English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ دبئی سے بنگلا دیش پہنچ گیا

ڈھاکا(رپورٹ : وزیر علی قادری)قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ دبئی سے بنگلا دیش پہنچ گیا، ہوٹل پہنچنے پر اسکواڈ کے ارکان کی کوویڈ ٹیسٹنگ کی گئی۔

قومی اسکواڈ بنگلا دیش میں ایک روزہ آئیسولیشن کے بعد ٹریننگ کا آغاز کرے گا، جبکہ کپتان بابراعظم اور شعیب ملک 16 نومبر کو ڈھاکا میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ٹیم میں محمد حفیظ کی جگہ شامل کیے گئے افتخار احمد بھی اسکواڈ کے ہمراہ دبئی سے ڈھاکا پہنچے ہیں۔

دوسری طرف قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے رزلٹ منفی آگئے ہیں۔ ڈھاکا پہنچنے پر ان تمام ارکان کی آرائیول کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی گئی تھی۔ ٹیم مینجمنٹ نے اتوار کو کوئی کرکٹ سرگرمی نہیں رکھی۔ قومی اسکواڈ کل ہوٹل میں جم اور پول سیشن کرے گا۔

اسکواڈ 15 نومبر سے نیٹ سیشنز کا آغاز کرے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 19 نومبر کو ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کے دورہ بنگلا دیش میں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور دو ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے