English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بیرون ملک زائرین کے لیے آن لائن ایپس کے ذریعے عمرہ، نماز اور وزٹ پرمٹ جاری

ریاض: سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے ایک نئی سروس کا اضافہ کیا ہے جس کے تحت بیرون سعودی عرب سے آنے والے زائرین کو مسجد حرام اور مسجد نبویﷺ میں عمرہ اور نماز ادائیگی کے لیے ایپس کے ذریعے اجازت نامہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں، وزارت حج نے بتایا کہ یہ سروس قدوم پلیٹ فارم پر رجسٹر ہونے اور مملکت میں پہنچنے کے بعد اعتمرنا اور توکلنا کی ایپس پر موثر ہو گی۔

وزارت حج وعمرہ اور سدایا نے ”اعتمرنا اور توکلنا“ایپلی کیشنز کے تمام صارفین پر زور دیا کہ وہ (گوگل پلے)، (ایپ اسٹور)، (ایپ گیلری)اور (گیلیکسی اسٹور)کے ذریعے ایپلی کیشن کو اپ ڈیٹ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے