واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزارت خارجہ نے باور کرایا ہے کہ شام میں داعش تنظیم کے خطرے پر قابو پانے تک امریکی فوج کا عسکری مشن جاری رہے گا۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ عسکری مشن جاری رکھنے کا سبب یہ ہے کہ شام میں داعش جیسی دہشت گرد جماعتیں امریکی قومی سلامتی اور شام کے عوام کے لیے براہ راست خطرہ ہیں۔ شام کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی ڈیوڈ براؤنشٹائن نے بدھ کے روز اپوزیشن کی کرد نیشنل کونسل کی قیادت کے ساتھ اجلاس میں اعلان کیا تھا کہ امریکی فوج 3وجوہات کی بنا پر شمال مشرقی شام میں اپنی عسکری موجودگی برقرار رکھے گی۔
