سڈنی: آسٹریلیا کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین نازیبا میسج اسکینڈل پر مستعفی ہوگئے
ٹم پین نے اسٹیون اسمتھ کے بال ٹمپرنگ اسکینڈل کے بعد کپتانی کا عہدہ سنبھالا تھا۔ غیر اخلاقی میسجز اسکینڈل استعفیٰ کی وجہ بنا۔ آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے ٹم پین کا استعفیٰ منظورکرلیا ہے۔ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ٹم پین آنے والی ایشزسیریز کی ٹیسٹ ٹیم میں سلیکشن کے لئے دستیاب ہوں گے۔
ٹم پین کا کہنا ہے کہ یہ ایک مشکل فیصلہ تھا لیکن میری فیملی اور کرکٹ کیلئے بہتر ہے۔
