ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بنگلا دیش کیخلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی آج سے ہوگا ، قومی ٹیم کا اعلان

ڈھاکا: پاکستانی کھلاڑی بنگلادیش کے خلاف آج سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل پریکٹس کررہے ہیں

ڈھاکا(جسارت نیوز) پاکستان اور میزبان بنگلا دیش کے مابین3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ(آج)جمعہ کو کھیلا جائیگا۔ شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں 12,500 سے زیادہ کرکٹ شائقین اسٹیڈیم میں میچ دیکھ سکیں گے۔میچ پاکستا نی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے شروع ہوگا ، دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کے تین میچز 19، 20 اور 22 نومبر کو شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔ پانچ سال بعد یہ پہلا موقع ہو گا کہ جب پاکستان بنگلا دیش میں کوئی دو طرفہ سیریز کا میچ کھیلے گا۔دونوں ٹیمیں اس سے قبل 12 مرتبہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں مدمقابل آچکی ہیں۔ جہاں 10 مرتبہ پاکستان نے فتح حاصل کی تاہم بنگلا دیش نے جن 2میچز میں کامیابی حاصل کی تھی وہ دونوں بنگلا دیش میں ہی کھیلے گئے تھے۔ ہوم گراؤنڈ میں کھیلے گئے 4 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں بنگلہ دیش کا پاکستان کے خلاف جیت کا تناسب 50 فیصد ہے۔اْدھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے 12 رکنی قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا جس کے مطابق بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، خوشدل شاہ، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور شعیب ملک شامل ہیں۔شعیب ملک اس طرزکی کرکٹ میں بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کی جانب سیدوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بھی ہیں۔ وہ حریف ٹیم کے خلاف 34.66 کی اوسط سے208 رنز بناچکے ہیں، جس میں ایک نصف سنچری بھی شامل ہے۔پاکستان کے کپتان بابر اعظم صرف 62 اننگز میں تیز ترین 2500 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل رنز بنانے والے دنیا کے تیز ترین بیٹر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل بھارت کے ویرات کوہلی نے 68 اننگز میں یہ ریکارڈ اپنے نام کررکھا تھا۔دوسری جانب محمد رضوان کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے 23 میچز میں86.08 کی اوسط سے 1033 رنز بنارکھے ہیں۔ ا س دوران ان کا اسٹرائیک ریٹ 136.45کا رہا ہے۔ اس میں ان کی ایک سنچری اور 10 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں