English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی بار کے انتخابات18دسمبر کو �ونگے،صدارت کے لئے3امیدوار میدان میں آگئے

کراچی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات 18دسمبر کو ہوں گے،کراچی بار ایسوسی ایشن نے امیدواروں کی فہرست جاری کردی۔ صدارتی نشست کیلئے 3 امیدوار مدمقابل مقابل ہوں گے۔صدارتی نشست پر ایڈووکیٹ اشفاق گلال، ندیم قریشی اور ظہور مقصود آمنے سامنے ہوں گے۔ جنرل سیکرٹری کی نشست کیلئے ایڈووکیٹ وقار عالم عباسی، آرون پرساد سمیت 6 امیدوار قسمت آزمائیں گے۔نائب صدر کی نشست پر 7 امیدوار مد مقابل ہوں گے۔ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر 10 اور خازن کی نشست پر 5 امیدوار سامنے آگئے۔ لائبریرین کی نشست کیلئے 3 امیدوارواں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ ایم ایم سی نشستوں پر 24 وکلا امیدوار میدان میں آگئے۔ کراچی بار کے انتخابات 18 دسمبر کو ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے