English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

و�اقی حکومت کی ناا�لی کی وج� سے گیس بحران کا سامنا �ے، پی پی ر�نما

القمر

کراچی: وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت میں لکڑیاں جمع کرکے کھانا بنایا جارہا ہے،وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے گیس کی شارٹیج کا سامنا ہے،سندھ کے عوام عذاب میں مبتلا ہیں۔

امتیاز شیخ نے کہا کہ کراچی میں گیس نہیں آرہی ہے، بچے صبح اٹھتے ہیں ان کو ناشتہ نہیں مل رہا،اب ادویات کی طرح تین ٹائم گیس ملا کرے گی، سندھ میں گیس کی پیدوار زیادہ ہے،سوئی سدرن کا نظام سندھ کے حوالے کریں ۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر سے سنبھل نہیں پارہا ہے،انرجی کے چار وزیر تبدیل ہوچکے ہیں، سرد علاقے کے لوگوں کا بر ا حال ہے،اوگرا میں چھوٹے صوبے کی نمائندگی نہیں ہے، چند لوگ فیصلہ کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے