English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین، سفاری پارک سے تیندوے فرار ہونے پر 6 افراد کو جیل بھیج دیا گیا

چین کے مشرقی صوبہ ژی جیانگ کی ایک عدالت نے اپریل کے مہینے میں ہانگژو سفاری پارک سے 3 تیندوے فرار ہونے پر پارک کے قانونی نمائندے سمیت 6 افراد کو قید کی سزا سنا دی ہے۔

ہانگژو شہر کے ضلع فویانگ کی پیپلز کورٹ نے جمعہ کو فیصلہ سناتے ہوئے سزا یافتہ افراد کو معطل کرتے ہوئے انہیں ایک سال 2 ماہ سے لیکر 2 سال تک قید کی سزائیں سنائی ہیں۔ عدالتی فیصلے کے مطابق  ڈنگ زینگ چھوان اور پارک کے 2 دیگر فیڈرز نے حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں 18 اپریل کی سہ پہر اور 19 اپریل کی صبح کے درمیان پارک سے 3 تیندوے فرار ہو گئے تھے۔

اس واقعے کے بعد کمپنی کی انتظامیہ بشمول اس کے قانونی نمائندے ژانگ ڈیچھوان نے معاشی نقصانات اور شہرت کو پہنچنے والے نقصان سے بچنے کیلئے سچائی پر پردہ ڈالنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے خفیہ طور پر تیندوں کی تلاش شروع کردی اور 21 اپریل کو ان میں سے ایک کو پکڑ لیا۔

انہوں نے اس واقعے کو اس وقت تک تسلیم نہیں کیا جب تک کہ مقامی تحفظ عامہ اور جنگلات کے محکموں کو 7 مئی کی رات عوام کی طرف سے اطلاعات موصول نہ ہوئیں۔ 8 مئی کو ایک اور تیندوے کو تلاش کر لیا گیا جبکہ ایک ابھی تک فرار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے