ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر محترمہ نثارہ عباسی نے کہا ہے کہ بھارتی قابض افواج مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلہ جات میں کشمیریوں کو شہید کررہی ہے بچے اپنے والدین کی شہادت پر چیخ و پکار کررہے ہیں، خواتین کی عصمت دری کی جارہی ہے،مردوں کو شہید کر کے عورتوں کو بیوہ کیا جارہا ہے لیکن اقوام متحدہ کو ٹس سے مس نہیں ہورہی اور وہ مقبوضہ کشمیر کے مظالم کو ڈرامہ سمجھ کر دیکھ رہا ہے۔
وزیراعظم پاکستان نے سفیر کشمیر ہونے کااعلان تو کیا لیکن ایک یونائیٹڈ نیشن کی تقریرکے علاوہ کوئی عملی اقدام سامنے نہیں آسکا۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ایم ایل کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر اس وقت نردر مودی حکومت مسلمانوں کو نسل کشی کررہی ہے ،بھارتی قابض افواج میں روز بروز اضافہ کیا جارہا ہے، مسلمانوں پر ظلم کی انہتائی کی جارہی ہے ،نوجوانوں کو جعلی مقابلہ جات میں شہید کیا جارہا ہے، بچوں کو یتیم کیا جارہا ہے لیکن اقوام متحدہ کی خا موشی لمحہ فکریہ ہے مقبوضہ کشمیر کے مظالم کو روکوانے کے لیے او، آئی ،سی کو کردارادا کرنا چائیے۔
مرکزی راہنما مسلم لیگ ن خواتین ونگ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز سٹی تھانہ کی حدود میں گولیوں سے چھلنی کی جانے والی خواتین کے لواحقین کو انصاف دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کروںگی،خواتین کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز حق بلند کرتی رہوں گی۔
