English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے قانونی کارروائی جلد مکمل کی جائے، وزیراعظم کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو اسمبلی سے جلد منظور کرایا جائے، اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے جلد انعقادکیلئے قانونی کارروائی مکمل کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی ہے، جس میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے بات چیت کی گئی، وزیر بلدیات محمود الرشید نے وزیراعظم کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، محمود الرشید نے وزیراعظم کو لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2021 کے نمایاں خدوخال سے آگاہ کیا۔

محمود الرشید نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2021  کا مقصد نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی یقینی بنانا ہے، نئے ایکٹ کے ذریعے بلدیاتی اداروں کو زیادہ بااختیار بنایا جائے گا۔ نیا لوکل گورنمنٹ سسٹم نچلی سطح پر عوام کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گا، اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے عوام کو بااختیار بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے میاں محمود الرشید کو پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے جلد انعقاد کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے جلد انعقاد کے لئے قانونی کارروائی مکمل کی جائے، پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو اسمبلی سے جلد منظور کرایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے