English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایتھوپیا میں جنگ بندی کے لیے مشترکہ بیان پر سلامتی کونسل متفق نہ ہوسکی

منامہ: امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سلامتی سے متعلق مباحثے میں اظہارِ خیال کررہے ہیں

ادیس ابابا (انٹرنیشنل ڈیسک) عالمی سلامتی کونسل کے 15 ارکان ایتھوپیا میں جنگ بندی کے حوالے سے مشترکہ بیانیے پر متفق نہ ہوسکے۔ بیان میں تیگرائے کے علاقے میں نسلی بنیادوں پر گرفتاریوں کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا جانا تھا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ہفتے کے روز سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن آئرلینڈ کی جانب سے پیش کیے جانے والے مسودے کو چین اور روس نے مسترد کر دیا۔ مسودے کے متن میں سلامتی کونسل نے مطالبہ کیا گیا تھا کہ ایتھوپیا میں انسانی امداد بنا کسی رکاوٹ پہنچائی جائے، معاند کارروائیاں ختم کی جائیں اور جامع مذاکرات کا آغاز کیا جائے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے