English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم ون مردان سے پشاور تک بند

لاہور:پنجاب اور خیبرپختون خواہ میں شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی ہے۔ دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے موٹر وے ایم ون مردان سے پشاور تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہےکہ پشاور جانے کے لیے جی ٹی روڈ استعمال کی جائے اور شہری گاڑی چلاتے وقت فوگ لائٹ کا استعمال کریں۔

دوسری جانب درجہ حرارت میں کمی اور دھند نے پنجاب میں فضائی آلودگی سے درپیش مسائل مزید بڑھا دیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے