English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جرمنی میں کورونا کی پانچویں لہر کا خطرہ‘ یورپ میں مظاہرے جاری

القمر

برلن/ ویانا/ ہیگ زگرب (آن لائن/ آئی این پی) جرمنی میں وبائی امراض پر کنٹرول کے ادارے کے سربراہ نے متنبہ کیا ہے کہ اگر مزید لوگوں کو ویکسین نہ لگائی گئی تو ملک کو کورونا کی پانچویں لہر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ کے سربراہ لوتھر ویلر کے مطابق اگر سماجی رابطوں میں کمی اور ویکسی نیشن میں خاطر خواہ بہتری نہ لائی گئی تو سائنسی اندازوں کے مطابق جرمنی کو کورونا کی پانچویں لہر بھی متاثر کرے گی۔ علاوہ ازیں یورپ میں کورونا لاک ڈائون کے خلاف کئی شہروں میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے‘ پولیس نے جھڑپوں کے بعد کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا‘ آسٹریا کے شہر ویانا میں مظاہرین اور پولیس میں ہاتھاپائی ہوئی‘پولیس نے احتجاج ختم کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ کروشیا کے شہر زگرب میں بھی ہزاروں افراد نے احتجاجی ریلی نکالی‘یورپی ممالک نے میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث کئی شہروں میں پابندیاں دوبارہ سخت کردی ہیں۔ نیدر لینڈز کے شہر راٹرڈیم کے بعد ہیگ شہر میں بھی مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے