برٹس کولمبیا ( جسارت نیوز) کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں شدید بارش کے نتیجے میں سیلاب آگیا 3 شہروں سے ہزاروں افراد کا انخلا کیا گیا ہائی وے شدید بارش سے تباہ ہو گئی ، سیکڑوں افراد لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پھنس گئے‘ امداد کے منتظر ہیں ایک ہلاکت کی اطلاع ملی ہے انتظامیہ نے عوام کوغیر ضروری سفرنہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
