امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ مناواں کے جرائم پیشہ افراد سماجی رہنما میاں شفیق کے قاتل آزاد گھوم رہے ہیں جوپولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کسان بورڈ کے رہنما اور علاقہ کی سماجی شخصیت میاں شفیق کے قاتلوں کو فی الفورگرفتار کیا جائے۔ملزمان کی کی گرفتاری میں پولیس کی غفلت کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ مناواں کے جرائم پیشہ افراد سماجی رہنما میاں شفیق کے قاتل آزاد گھوم رہے ہیں جوپولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ان خیالات کا ظہار انہوں نے گزشتہ دنوں مناواں جلو موڑ پر قتل ہونے والے جماعت اسلامی کے کارکن اور کسان بورڈ کے رہنما اور علاقہ کی سماجی شخصیت میاں شفیق کے قاتلوں کو گرفتار نہ کرنے اور پولیس کے عدم تعاون کے خلاف پریس کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب (وسطی) محمد جاوید قصوری، صدر کسان بورڈ پاکستان چوہدری شوکت علی چدھڑ اور صوبائی صدر کسان بورڈ میاں رشید منہالہ بھی موجود تھے۔میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ پولیس مجرمان کو جلد از جلد گرفتار کرے اور اعلیٰ عدلیہ ملزمان کو عبرت کا نشان بنائیں تاکہ معاشرے میں دہشتگرد عناصر قتل و غارت جیسے سنگین جرائم کرنے کی جرات نہ کریں ۔ میاں ذکر اللہ مجاہد سمیت دیگر قائدین نے پریس کلب میں مطالبہ کرتے ہو ئے کہا کہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتارنہ کیا گیا تو جماعت اسلامی کسان بورڈ مرحوم کے اہلخانہ اور اہل علاقہ کے ساتھ احتجاجی دھرنا دینے پر مجبور ہوگی۔

