پاک ایران بارڈر پر پنجگور کے علاقے میں دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ، فائرنگ کے شدید تبادلے میں سپاہی جلیل خان شہید ہوگیا ۔آ ئی ایس پی آر کے مطابق پاک ایران بارڈر پر پنجگور کے علاقے میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر بزدلانہ حملہ کیا، دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ ٹیم کو نشانہ بنایا، اس دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں سپاہی جلیل خان شہیدہوگئے، شہید سپاہی جلیل خان ڈی آئی خان کے رہائشی تھے، آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ملک دشمن عناصر کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں، سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن استحکام اور ترقی کا سفر متاثر نہیں ہونے دیں گی۔

