English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹی10 تیز فارمیٹ ہے جس کے لئے تکنیکی مہارت کی ضرورت ہے، مشتاق احمد

ابوظبی(نمائندہ خصوصی) ٹی 10 فارمیٹ ایک تیز ترین فارمیٹ ہے جس میں فیصلہ سازی فورا کرنا ضروری ہے ہر بال پھینکنے سے پہلے بولر کو سوچنا پڑتا ہے تا کہ بہترین گیند بازی کی جا سکے ان خیالات کا اظہارپاکستان کے سا بق کرکٹر اور دکن گلاڈی ائیٹر کے ہیڈ کوچ مشتا ق احمد نے ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹی10 میں شامل تمام ٹیمیں اچھے کھیل کا مظاہر ہ کر رہی ہیں اور ہر ٹیم میں بہترین کھلاڑی شامل ہیں اس لئے کسی ایک یا2 ٹیموں کو فیورٹ قرار دینا قبل از وقت ہو گا ٹیم وہی نمایاں ہو گی جو اچھے کھیل کا مظاہرہ کرئے گی انہوں نے کہا کہ اسپنرز کی مہارت کھیل کا نقشہ بدل سکتی ہے کیونکہ جہاں ایک بیسٹ مین میچ کے لئے اہم کرداادا کرتا ہے اسی طرح اسپنرز بھی میچ کا رخ تبدیل کرتے دکھائی دیتے ہیں ایک سوال کے جواب میں مشتاق احمد نے کہا کہ ٹاس کا اہم رول ہے کیونکہ پہلے میچز میں گیند نیچے رہتی ہے لیکن جیسے ہی لائیٹ آن ہوتی ہیں تو پچ فلیٹ ہو جاتی ہے جس سے گیند بازی میں مشکلات آ تی ہیں پاکستان ٹیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مشاق احمد کا کہنا تھا کہ کسی بھی بڑے ایونٹ میں ٹیم کی کامیابی کا دارومدار ٹیم کے متحد ہونے پر ہے اور ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم متحد تھی اور یہی اس کی کامیابی کا راز بھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے