English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عصمتیں محفوظ نہ ہونے پر فرانسیسی خواتین کا مظاہرہ

پیرس: فرانس میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھارکھے ہیں

پیرس(انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس میں ہراساں کرنے کے بڑھتے واقعات پر خواتین سڑکوں پرنکل آئیں اور حکومت سے سخت اقدامات کا مطالبہ کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق فرانس میں ہزاروں خواتین نے ہراساں کرنے اورتشدد کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہروں میں سماجی تنظیموں نے بھی شرکت کی۔ا حتجاج میں شریک خواتین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت سے خواتین پر مظالم بند کروانے کے حوالے سے مطالبات درج تھے۔ شرکا کا کہنا تھا کہ حکومت خواتین کو ہراسانی کرنے کے واقعات روکنے کے لیے سخت اقدامات کرے۔ ایک رپورٹ کے مطابق فرانس میں رواں برس کے دوران گھریلو تشدد کے دوران 100سے زائد خواتین ہلاک ہوچکی ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے