اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز اینڈ کمپنی جعلی ویڈیوز، لیکس اور گیمز سے باہر آ کر الزامات کا جواب دے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ نواز اینڈ کمپنی جعلی ویڈیوز، لیکس اور گیمز سے باہر آکر الزامات کا جواب میرٹ پر دے، یہ ڈرامے مکمل طور پر فلاپ ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جیل نہیں جانا توپیسے واپس کریں یہ مختصرحل ہے جس کوپیچیدہ بنا کرنکلنا چاہتے ہیں۔
نواز اینڈ کمپنی جعلی ویڈیوز، لیکس اور گیمز سے باہر آ کر الزامات کا جواب میرٹ پر دے یہ ڈرامے مکمل فلاپ ہو چکے ہیں جیل نہیں جانا پیسے واپس کریں یہ مختصر حل ہے جس کو پیچیدہ بنا کر نکلنا چاہتے ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 23, 2021

