ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور: پنجاب یونیورسٹی سرائیکی سٹوڈنٹس کونسل کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج

 پنجاب یونیورسٹی میں سرائیکی سٹوڈنٹس کے لئے مختص کوٹہ ختم کرنے کے خلاف یونیورسٹی میں زیر تعلیم سرائیکی سٹوڈنٹس سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے گزشتہ روز وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی آفس کے باہر شدید احتجاج کرتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرے میں شامل طلباء و طالبات نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے سرائیکی سٹوڈنٹس کا کوٹہ ختم کر کے ان کے ساتھ زیادتی کی جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم سرائیکی سٹوڈنٹس کو تقریبات منعقد کرنے کی بھی اجازت نہیں دے رہی۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں