محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے دنیا کی 50 بہترین یونیورسٹیوں کے لئے پی ایچ ڈی سکالر شپ کا اعلان کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ان غیر ملکی یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی کے اہل امیدواروں کی تعلیم پر آنے والے تمام اخراجات پنجاب حکومت برداشت کرے گا محکمہ ہائرایجوکیشن پنجاب نے دنیا کی 50 یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کرنے کے لئے امیدواروں سے 31 ماہ 2022ء تک درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

