نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب،پارٹی صدرمیا ںخالد حبیب الٰہی ایڈووکیٹ،جنرل سیکریٹری پروفیسر عبدالجبارقریشی، چیف آرگنائزرانجینئرعبدالرشیدارشدنے کہا ہے کہ مہنگائی،ڈالرکی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہاہے حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف سے سودی قرض لینے کے لیے شرائط ماننامعاشی تباہی مہنگائی کا نیا طوفان لائے گا۔ یہ بات ہمارے لیے باعث شرم ہے کہ سودی قرض کی منظوری کو خوش خبری سے تعبیر کرناافسوس ناک طرزعمل ہے جبکہ اسلامی احکامات واضح ہے کہ سودلینا اللہ تعالیٰ سے کھلم کھلااعلان جنگ کے مترادف عمل ہے۔ رہنماو¿ں نے کہاکہ حکومتی ہر دعوے برعکس ثابت ہوئے،وزیر اعظم کی جانب سے عوام کوسبسڈی دینے کے اعلان کے بعد پیٹرولیم مصنوعات ،بجلی ،گیس دیگر اشیائے ضروریہ میں اضافہ ہواجوکہ عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔رہنماو¿ں نے کہاکہ اگر حکومت سے مسائل حل نہیں ہورہے تو مزید مسائل میں اضافہ نہ کیاجائےبلکہ اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرکے مستعفی ہوجائے۔عوام کو غربت کی لکیر سے نیچے لیجاناظلم ہے،حکومت اپنے ماضی کے بیانات کو سامنے رکھ کر ایک لمحہ سوچیں کہ ہمیں عوام کو مزید ظلم کا شکارکرنے کے بجائے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ کرنی چاہیے۔

