ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد ابھینندن کا ٹوئٹر پر مذاق بن گیا

نئی دہلی: بھارتی ونگ کمانڈر ابھینندن ورتھمان کا بھارتی حکومت کی جانب سے ’ویر چکرا‘ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ابھینندن کے پاکستان سے پٹنے پر بھارتی حکومت کی جانب سے ایوارڈ سے نوازے جانے پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے ابھینندن پر طنز کرتے ہوئے انڈین فلم دھمال کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہاکہ سامنے پاکستان دیکھ رہا ہے، جس کے جواب میں پائلٹ کہتا ہے کہ ہاں گھس گیا ہوں ، جس پر جواب آتا ہے کہ نہیں گھسنا تھا۔

ایک اور صارف نے ابھی نندن کی کارٹون والی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ باپ رے جہاز گرانے کا بھی اتنا بڑا انعام ملتا ہے، ایک اور صارف نے کہا کہ بھارت پہلا ملک ہے جو اپنا نقصان ہونے کے بعد اور دنیا کے سامنے ذلیل ہونے پر بھی اپنے لوگوں کو ایوارڈز سے نوازتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں