English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تمیم اقبال دورہ نیوزی لینڈ سے بھی باہر

بنگلادیش کے اوپننگ بلے باز تمیم اقبال دورہ پاکستان کے بعد نیوزی لینڈ کے دورے سے بھی باہر ہوگئے۔

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے مطابق اوپننگ بلے باز تمیم اقبال نیپال میں ہونے والی ایورسٹ پریمیئر لیگ کے دوران انگوٹھا تڑوا بیٹھے تھے جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا تاہم انہیں انگوٹھے کی سرجری کروانے کی ضرورت نہیں پڑی۔اب خبر سامنے آئی ہے کہ تمیم اقبال اگلے ماہ شیڈول دورہ نیوزی لینڈ سے بھی باہر ہوگئے ہیں اور ڈاکٹرز نے انہیں مزید ایک ماہ آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ بنگلادیش کے ہمراہ نیوزی لینڈ نہیں جاسکیں گے۔انگوٹھے کی انجری کے باعث تمیم اقبال کو پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے