ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آپ ہمارے دلوں کے وزیرِ خارجہ ہو، شاداب اور دھانی میں دلچسپ گفتگو

قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شاداب خان نے گزشتہ روز بنگلادیش کیخلاف ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کو ٹیم کا وزیر خارجہ قرار دے دیا۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد شاداب خان نے ٹیم کی تصویر کے ساتھ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا،کرکٹر نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ بنگلا دیش اور تمام مداحوں کا بہترین میزبان بننے کا شکریہ جنہوں نے ہمیں گھر جیسا محسوس کروایا۔کرکٹر نے لکھا کہ یہ شاندار تجربہ رہا جب کہ اس دوران شاداب نے دھانی کو مینشن کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم کے وزیر خارجہ کو ڈیبیو کیلئے مبارک ہو۔دھانی نے شاداب کی ٹوئٹ پر شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی سوال کیا کہ یہ وزیر خارجہ والا کیا سین ہے جواب میں شاداب نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح آپ نے ہر جگہ ہماری ٹیم کی نمائندگی کی ہے اور بین الاقوامی کرکٹرز اور ٹیموں کے ساتھ اسپورٹس مین اسپرٹ دِکھایا ہے تو آپ ہمارے دلوں کے وزیرِ خارجہ ہیں۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران شاہنواز دھانی کی کئی تصاویر وائرل ہوئی تھیں جس میں وہ بین الاقوامی کرکٹرز کے ساتھ ملاقات کرتے اور بات چیت میں مصروف دکھائی دیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں