English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محمد حفیظ ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے بھی علیحدہ ہوگئے

قومی ٹیم کے سابق کپتان آل رائونڈرمحمد حفیظ ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے دستبردار ہوگئے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز  کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز آئندہ ماہ کراچی میں ہوگی جس میں محمد حفیظ ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ لنکا پریمئیر لیگ کھیلنے کے لییہوم سیریز سے دستبردار ہوئے ہیں اور انہوں نے اس کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ سے این او سی بھی حاصل کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق سابق کپتان اور سینئر بلے باز شعیب ملک کا بھی ہوم سیریز میں عدم شرکت کا امکان ہے۔واضح رہے کہ محمد حفیظ نے قومی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے سے بھی دستبرداری اختیار کی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ وہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے