ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری، مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری، مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسزنے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کشمیری نوجوانوں کو سرینگر میں جعلی مقابلے میں شہید کیا۔

بے گناہ کشمیری نوجوانوں کے شہد کرنے کیخلاف مقبوضہ وادی میں آج مکمل ہڑتال ہے، جس کے باعث دکانیں، کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔ ہڑتال کی اپیل آل پارٹیز حریت کانفرنس کے اسیر چئیرمین مسرت عالم بٹ نے کی ہے۔

احتجاج کے پیش نظر قابض انتظامیہ نے سرینگر اور دیگرعلاقوں میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بند کردی ہے۔ جبکہ احتجاجی ریلیاں روکنے کے لئے سڑکوں پر رکاوٹیں بھی کھڑی کردی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں