English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع 

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ(ن)کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہاگیا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو لیک منظر پر آنے بعد خدشہ ہے کہ وہ بیرون ملک جاسکتے ہیں۔سابق چیف جسٹس اپنی آڈیو لیک میں خود اعتراف کررہے ہیں میاں نوازشریف اور انکی بیٹی مریم نواز کو الیکشن سے پہلے جیل میں رکھا جانا چاہیے۔میاں نوازشریف کو مکمل ایک پلائننگ کے تحت وزارت عظمی سے ہٹایا گیا۔عدالت کے اندر سے میاں نوازشریف کے حق میں چار گواہیاں آچکی ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیاگیا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے اورسپریم کورٹ کو بھی چاہیے کہ اس سارے معاملے کا ازخود نوٹس لیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے