ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبوضہ کشمیر، جعلی مقابلے میں نوجوانوں کی شہادت کے بعد انٹرنیٹ سروس معطل  

غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض انتظامیہ نے سرینگر کے متعدد علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قابض انتظامیہ نے گزشتہ شب سرینگر میں بھارتی فوجیوں کی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران مزید تین کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد شہر کے کئی علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق بھارتی فوجیوں نے رام باغ میں کشمیری نوجوانوںکو ایک گاڑی سے باہر نکال کر انہیں گولی مار کر شہید کردیاتھا۔

نوجوانو ں کی شہادت پر علاقے میں زبردست بھارت مخالف مظاہرے کئے گئے۔ مظاہرین نے بھارت مخالف اورآزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کئے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ نوجوان بے گناہ شہری تھے جنہیں بھارتی فوجیوں نے جعلی مقابلے میں شہید کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں