ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جماعت اسلامی کی پریس کانفرنس سے حیدرآباد بورڈ انتظامیہ بوکھلاگئی

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی امیر جماعت اسلامی حیدرآباد کے ہمراہ پریس کانفرنس میںحقائق سامنے لانے پر بورڈ انتظامیہ بوکھلاہٹ کاشکار ہوگئی حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر برکت علی حیدری اور کنٹرولر ڈاکٹر مسرور احمد زئی نے ایک مشترکہ بیان میں وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ قوانین کے تحت ہر 3 سال کے
بعد فیسوں میں اضافہ کیا جاتا ہے، آخری اضافہ 2019 میں کیا گیا تھا جو 20فیصدہونا تھا لیکن کورونا کی صورتحال کے باعث صرف 10فیصدکیا گیا، اور اب 2022 میں اصولی لحاظ سے یہ اضافہ 30فیصدہونا چاہیے تھا مگر بورڈ انتظامیہ نے مہنگائی کے باعث 20فیصداضافہ کیا ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ فیسوں میں اس اضافے کے بعد بھی سندھ کے تمام بورڈز سے حیدرآباد تعلیمی بورڈ کی فیسیں اب بھی کم ہیں۔ اگر یہ چند نجی اسکولز اپنی شکایات میڈیا پر لانے سے پہلے بورڈ انتظامیہ سے ملاقات کرتے اور اپنے تحفظات کا اظہارکرتے تو یقینا” ہم ان دوستوں کو مطمئن کر دیتے۔
 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں