English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شام: اسرائیلی حملے میں 3 اسدی فوجیوں کی ہلاکت

القمر

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوج نے حمص کے قریب مرکزی علاقے کو نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں 3اسدی فوجی ہلاک ہوگئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے شمال مشرقی بیروت سے میزائلوں داغے ، جس کے نتیجے میں حمص کے وسطی علاقے میں بعض مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ شامی ذرائع ابلاغ نے حملے میں دیگر 6فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ دوسری جانب روسی عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے شامی صوبے حمص پر داغے گئے بارہ میزائلوں میں سے 10کو اسدی فوج کے میزائل شکن نظام نے تباہ کر دیا۔ اسرائیلی میزائلوں کو فضا میں تباہ کرنے کے لیے بک ایم ٹو ای اور پانٹسر ایس میزائلوں کا استعمال کیاگیا۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے