English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فرانس اور کروشیا کے درمیان لڑاکا طیاروں کا معاہدہ

القمر

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس نے کروشیا کے ساتھ رافیل طیاروں کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی۔ معاہدے کے ذریعے کروشیا فرانس سے 90کروڑ یورو کے عوض 12 رافیل لڑاکا طیارے خریدے گا۔ اس معاہدے پر فرانسیسی مسلح فوج کی وزیر فلورینس پارلی نے اپنے کروشین ہم منصب کے ہم راہ دستخط کیے۔ اس موقع پر فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں اور کروشیا کے وزیراعظم آندریج پلنکووچ بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ کروشیا 2009 ء میں مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کا حصہ بنا تھا ، جب کہ 2013 ء میں اسے یورپی یونین کی رکنیت ملی تھی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے