ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صومالیہ میں ہول ناک خودکش حملہ‘ 8افراد ہلاک

موغادیشو (انٹرنیشنل ڈیسک) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشومیں خودکش دھماکے میں 8افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق موغادیشومیں خودکش بمبارنے بارودسے بھری گاڑی اقوام متحدہ کے سیکورٹی قافلے سے ٹکرادی ، جس کے نتیجے میں8افراد ہلاک اور20سے زائد زخمی ہوگئے۔ دھماکے بعد سیکورٹی فورسزنے علاقے کوگھیرے میں لے لیا۔ امدادی کارکنوں نے بم دھماکے میں زخمی ہونے والوں کواسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں سے چند کی حالت تشویشناک ہے اور حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ ادھر واقعے کے بعد کسی تنظیم نے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔واضح رہے کہ صومالیہ میں کئی برس سے اس قسم کے حملے جاری ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں