English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹیسٹ چمپئن شپ میں اپنا تاثر قائم کرنے میں کامیاب ہوں گے،بابر اعظم

القمر

چٹاگانگ(جسارت نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس مرتبہ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اپنا تاثر قائم کرنے میں کامیاب ہوں گے، چیمپئین شپ کا فاتحانہ آغازکرنے کے لئے پرعزم ہیں، ضروری نہیں کہ ہر سیریز میں میں نے ہی رنز کرنے ہیں، دوسرے بھی ساتھ آئے ہیں اچھی بات یہ ہے دوسرے بیٹسمینوں نے ذمہ داری لی اور رنز کیے،بنگلا دیش کی ٹیم سینئر کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں بھی اچھی ہے، انہیں آسان نہیں لیا جا سکتا۔جمعرات کوورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ سیریز میں بیٹنگ کوچ نہیں ہے اور بیٹنگ کوچ کی کمی بھی محسوس کر رہے ہیں لیکن یہ میرا نہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کا کام ہے۔بابراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں اچھا پرفارم کرتی آ رہی ہے، بیٹنگ لائن میں سینئیر کھلاڑی شامل ہیں جو اسپنرز کو اچھا کھیلتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے