ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نوجوان قوم کا سرمایہ، والدین بچوں کو کھیلوں کی جانب راغب کریں، ظفر علی زیدی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ماشا یونائیٹڈ کے زیر اہتمام سرٹوریا ڈی ایمبیسیڈر کے تعاون سے پاکستان کپ فیسٹول فٹبال ٹورنامنٹ میں سنسنی خیز میچ کا سلسلہ جاری ہے۔ چوتھا میچ مہران سوکر کلب اور اعظم نگر فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا ۔ دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ تاہم مہران سوکر کلب نے اعظم نگر فٹبال کلب کو2-1 سے شکست دے دی۔ الفلاح فٹبال گرائونڈ میں میلے کا سماں تھا شائقین فٹبا ل نے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ۔ مہمان خصوصی ظفر علی زیدی ڈی ایس پی نارتھ ناظم آباد تھے اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ملک و قوم کا سرمایہ ہیں، صحت مند معاشرے کیلئے کھیل ضروری ہے، والدین کو چاہئے کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی جانب بھی اپنے بچوں کو راغب کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں