آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے کہا کہ ٹم پین کا غیر اخلاقی ٹیکسٹ کا اسکینڈل ایشیز کے دوران خلل پیدا کرے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رکی پونٹنگ نے کرکٹ آسٹریلیا کی ایک ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں ٹم پین کا اسکینڈل ایشز کے دوران خلل پیدا کرے گا جبکہ ٹم پین نے اپنے لیے، آسٹریلوی کرکٹ کے لیے اور آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی بہتری کے لیے ایک بہت بڑا فیصلہ کیا ہے۔رکی پونٹنگ نے کہا کہ بدقسمتی سے ٹم پین کے لیے، وہ جہاں بھی جائے گا تو اس سے اسکینڈل کے بارے میں پوچھا جائے گا۔دوسری جانب آسٹریلیا کے اسپنر نیتھن لیون نے کہا کہ وہ ٹم پین کے اسکینڈل کو ایشیز میں کسی بھی قسم کے خلل کے طور پر نہیں دیکھتے۔

