English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی پی 13 سال سے سندھ کےعوام کا استحصال کررہی ہے، فرخ حبیب

 اسلام آباد:وزیرمملکت برائے اطلاعا ت و نشریات  فرخ حبیب نے کہا ہے کہ جس نے بھی گراں فروشی کی کوشش کی اس کے خلاف کاروائی کی گئی،سندھ حکومت نے عوام کو مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑدیا ہے،پیپلزپارٹی تیرہ سال سے سندھ پر حکومت کرکے عوام کا استحصال کررہی ہے۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات  کا کہنا تھا کہ کسان کو ڈی اے پی کی فی بوری ایک ہزار سبسڈی دی جائے گی جس میں وفاق اور صوبے آدھا آدھا بوجھ برداشت کریں ،بلاول اپنی مراد علی شاہ کی حکومت سے پوچھیں،سندھ میں آٹا پورے ملک سے زیادہ مہنگا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  مریم صفدر عوام کے ٹیکس پیئرزکا پیسہ اپنی چوری بچانے کے لئے اشتہارات کی صورت میں استعمال کررہی تھیں،ن لیگ دور میں فاشزم نافذ ہے،ہماری حکومت میں میڈیا کو آزادی ہے ان کو کوئی ایجنڈا نہیں دیا جارہا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم جھوٹ بولتی ہیں اس لئے سو اور جھوٹ بولنے پڑتے ہیں۔ہم تمام تفصیلات سامنے لائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے