English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وفاداری تبدیل کرنیوالوں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں‘نوازشریف

القمر

فیصل آباد(آن لائن) ن لیگی قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کہ بار بار سیاسی وفاداری تبدیل کرنے والوں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ، مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ رہنے والوں کو ترجیح دی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔ نوازشریف کی ہدایت پرمسلم لیگ ن کی قیادت نے فیصل آباد کے2 سیاسی خاندانوں کی بار بار سیاسی وفاداری تبدیل کرنے پر آئند ہ پارٹی میں واپس نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔ نوازشریف کاکہناتھاکہ ضلع میں میاں فاروق کاواحد خاندان ہے جس نے 35-40سال سے ہر مشکل وقت میں پارٹی کاساتھ دیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے