English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نسلہ ٹاور گرانے کا آپریشن چوتھے روز بھی جاری

کراچی: سپریم کورٹ کے حکم پر نسلہ ٹاور گرانے کا آپریشن آج چوتھے روز بھی جاری ہے۔

نسلہ ٹاور کی گراؤنڈ فلور کی دکانیں اور پارکنگ کی دیواریں گرائی جا شکی ہیں، عمارت کی بالائی منزل سے کھڑکیاں اور دروازے اکھڑنے کا کام بھی جاری ہے، بالکونیاں اور کھڑکیاں ہتھوڑوں اور گیس کٹر کی مدد سے اکھڑی جا رہی ہیں۔

گزشتہ روز نسلہ ٹاور کے انہدام کے خلاف بلڈرز اور متاثرین نے شارع فیصل پر شدید احتجاج کیا تھا۔ پولیس احتجاجی مظاہرین پر ٹوٹ پڑی۔ لاٹھی چارج اور فائرنگ کے نیتجے میں ڈپٹی چیئرمین آباد سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے