English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب پاکستان کو ماہانہ 100ملین ڈالرز کا ادھار فیول فراہم کرے گا، وفاقی کابینہ نیمعاہدہ کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے سعودی عرب سے ادھار پر تیل خریداری کا معاہدہ کرنے کی منظوری دے دی۔منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی گئی۔سرکولیشن سمری اکنامک ڈویژن کی جانب سے کابینہ کو بھجوائی گئی۔سعودی عرب پاکستان کو ماہانہ 100ملین ڈالرز کا ادھار فیول فراہم کرے گا۔معاہدے کے متن کے مطابق ادھار پر تیل دینے کا وعدہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران ہوا۔ ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد نے ایک سال تک پاکستان کو ادھار تیل دینے کا وعدہ کیا تھا، پاکستان کو تیل کی ادائیگی کے ساتھ 3اعشاریہ 80فیصد مارجن بھی دینا ہو گا۔ معاہدے کے متن کے مطابق معاہدہ ابتدائی طور پر ایک سال کے لیے ہے، جسے بعد میں بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔وزارت خزانہ، سٹیٹ بینک اور ایف بی آر نے پاک سعودی معاہدے کے ڈرافٹ پر اتفاق کیا۔اداروں کی جانب سے معاہدے کے ڈرافٹ پر اتفاق ہونے سے سمری منظوری کے لیے کابینہ کو بھجوائی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے