ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برازیل نے ورلڈ انڈر15فٹ سال کپ کا فائنل جیت لیا

پیرا گوئے (جسارت نیوز) برازیل نے کولمبیا کو شکست دے کر ورلڈ انڈر-15 فٹ سال کپ جیت لیا۔ گذشتہ شپ ہرنانڈ سریاس اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں وقفے تک برازیل کو 1-0 کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں کولمبیا نے ایک گول جبکہ برازیل نے مزید 2 گول کرکے مقابلہ3-1 گول سے جیت لیا۔ فائنل سے قبل تیسری پوزیشن کے کھیلے گئے میچ میں پیراگوئے نے ارجنٹائن کو 9-1 گول سے ہرا دیا۔ عالمی انڈر-15 فٹ سال کپ میں 12 ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا جن میں برازیل، کاتالونا، میکسیکو، کینیڈا، کولمبیا، ارجنٹائن، بولیویا، پاکستان، پیراگوئے،یوراگوئے،ایکواڈور اوردیگر ٹیمیں شامل تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں