ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مکرانی پاڑے کی رہائشی خواتین کا قاتلوں کی گرفتاری کے لیے

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) مکرانی پاڑے کی رہائشی خواتین نے قتل کیے گئے عبدالرزاق کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مسماۃ صابرہ ‘ مسماۃ رضیہ‘ مسماۃ فوزیہ ودیگر نے کہاکہ 10 روز قبل ہمارے نوجوان فرید کو اس کی دکان پر پٹھان برادری کے افراد نے مارا پیٹا ،اس دوران اس کے والد عبدالرزاق گھر سے باہر نکلے تو مذکورہ افراد نے عبدالرزاق پر بھی حملہ کردیا اورانہیں قتل کردیا، جس کے بعدحالی روڈ تھانے میں کیس داخل کرایا گیا۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا باقی آزاد گھوم رہے ہیں۔ ورثا نے اپیل کی ہے کہ معاملے کا نوٹس لے کر انصاف اور تحفظ فراہم کیاجائے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں