English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی نے کرپشن کے خلاف آواز بلند کی، عبدالرحیم کاتیار

القمر

ٹنڈومحمدخان(نمائندہ جسارت)پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماؤں عبدالرحیم کاتیار ، حیدرآباد ریجن کے سینئر نائب صدر حاجی الطاف نظامانی ، سعود احمد فاروقی ، ایڈووکیٹ انصار شر، ایڈووکیٹ عبدالطیف سومرو ، غلام مصطفی رند، امتیاز شاہ اور دیگر نے صوبائی رہنماء سعود احمد فاروقی کی جانب سے فاروقی ہاؤس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ کرپشن کے خلاف آواز بلند کی ہے، مہنگائی کا واویلا مچانے والوں نے اپنے دور میں کرپشن کر کے اداروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ، آج وہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے بارے میں منفی پروپیگنڈا کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کو جھوٹے دلاسے دیے اور ان سے ووٹ لے کر دوبارہ ان کے پاس نہیں گئے ، آج بھی ان کے علاقوں میں پینے کے صاف پانی روڈ اسکول اور دیگر بنیاد سہولتوں کا فقدان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے