English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت ملازمین کو آن لائن ٹریزری سے تنخواہیں ادا کرے، سید منور

القمر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) سندھ کے صدر سید منور علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت فوری لوکل گورنمنٹ ملازمین کو آن لائن ٹریزری کے زریعے تنخواہیں جاری کرنے کے اقدامات کرے۔لوکل گورنمنٹ کے ملازمین کو ٹریزری سے تنخواہیں نہ دینا ملازمین سے سراسر زیادتی ہے۔ یہ بات انہوں نے آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے سینئر نائب صدر سید اسماعیل شاہ اور فیڈریشن کے دیگر عہدیدران کیساتھ لوکل گورنمنٹ کے ملازمین کی تنخواہیں ٹریزری کے ذریعے ادا نہ کرنے والی ناانصافی پر میٹنگ کے دوران کی۔ میٹنگ میں نائب صدر راجا امام بخش میمن، اطلاعات سیکرٹری شاہد سومرو نے گزشتہ روز میٹنگ میں ایپکا سندھ کی جانب سے لوکل گورنمنٹ ملازمین کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا گیا۔ خطاب کرتے ہوئے سید اسماعیل شاہ نے ایپکا کے عہدیدران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن اپنا احتجاج جاری رکھے گی جب تک ملازمین کی تنخواہیں ٹریزری سے نہیں ہو جاتیں۔ ایپکا سندھ کے صدر سید منور علی شاہ نے کہا کہ ملازمین کے مسائل حل کرانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے