English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ورلڈ فٹسال ایسوسی ایشن پاکستان کو کوچزمہیا کرے گی،ڈاکٹر رولنڈو

پیراگوئے (جسارت نیوز)فٹ سال ورلڈ ایسوسی ایشن (اے ایف ایم)کے صدر ڈاکٹر رولنڈو الراکون ریوس نے کہا ہے کہ ایسوسی ایشن پاکستان کے کھلاڑیوں کو تربیت دینے کے لئے کوچ مہیا کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ورلڈ کپ فٹ سال ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن کے صدر رانا تنویر احمد، اے ایف ایم کی آفس سیکرٹری رٹھ زارٹ اور ورلڈ کپ چیف آرگنائزر البا ایاریوس بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے اور پاکستان میں فٹ سال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو تربیت دینے اور پالش کرنے کی ضرورت ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے