English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب حکومت نے وسیلہ تعلیم پروگرام میں توسیع کی منظوری دیدی

پنجاب حکومت نے وسیلہ تعلیم پروگرام میں توسیع کی منظوری دے دی، وظائف صرف سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کو ملیں گے۔ طالبات کو تین ہزار جبکہ طلبا کو 2500 روپے کا وظیفہ ملے گا۔ پنجاب حکومت نے وسیلہ تعلیم پروگرام کی توسیع کی منظوری دیتے ہوئے محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کو بی آئی ایس پی کے ساتھ معاہدے کی اجازت دے دی ہے۔فیصل آباد  سمیت پنجاب بھر میں وسیلہ تعلیم پروگرام کے تحت بچوں کو وظیفہ دیا جائے گا۔ سرکاری سکولوں میں چھٹی سے دسویں جماعت کے طلبا و طالبات کو وظیفہ ملے گا۔محکمہ سکول ایجوکیشن حکام کے مطابق وظائف صرف سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کو ملیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے